• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے موسم خوش گوار، بجلی غائب، سڑکوں پر پانی، ٹریفک جام، شہری پریشان

کراچی اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جاری سخت گرمی کی حالیہ لہر کے بعد منگل کو قریباً پورے شہر میں ہوئی بارش نے شہر کا موسم خوش گوار بنا دیا، مگر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر جمع بارش کے پانی اور متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہونے کے نتیجے میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر پڑے بڑے بڑے گڑہوںمیں بارش کا پانی کافی مقدار میں جمع ہوگیا، جہاں سے گاڑیوں خصوصاً موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو گزرنے میں شدید دقت پیش آئی ، کئی سڑکوں پر ٹریفک جام نظر آیااور سر شام اپنے دفاتر اور کاروباری جگہوں سے گھروں کو لوٹنے والے بعض شہری رات گئے تک اپنے گھروں تک پہنچ سکے۔
اہم خبریں سے مزید