• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا غزہ پلان، جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی تائید مسترد کردی

پشاور، بنوں (نمائندہ جنگ، نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کیلئے20نکاتی پلان پر وزیراعظم کی تائید کو جماعت اسلامی نے مسترد کردیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےوزیراعظم پاکستان کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ وزیراعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہپاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جس کی سر زمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔دنیا کی کوئی بھی طاقتزور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہامن معاہدے کے نام پر ایسی کوئی بھی دستاویز جو 66 ہزار فلسطینیوں کی لاشوں پر دی جارہی ہے اس کی تحسین کرنا ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کےبرابر ہے۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے قائم مقام امیر محمد ظہور خٹک نے اپنے بیان میںکہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت آئینِ پاکستان اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے آئین میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید