کوانٹیکو (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ کو اندرونی جنگ کا سامنا ہے جو جرائم اور امیگریشن سے پیدا ہوئی ہے۔شہری بدامنی پر قابو کیلئےفوجی کوئیک ایکشن فورس قائم ، فوج کو ڈیموکریٹک پارٹی کے زیرِ انتظام کئی شہروں میں میری کریک ڈاؤن پالیسیوں کا حصہ بننا ہوگا۔یہ بیان انہوں نے امریکی فوج کے اعلیٰ افسران کے ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں دیا، جسے پنٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ نے طلب کیا تھا۔فوج سے خطاب میں سیاسی رنگ، میڈیا کو گِرا ہوا طبقہ قرار دیا۔ ریپبلکن صدر ٹرمپ نے جرنیلوں اور ایڈمرلز سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فوج کو ڈیموکریٹک پارٹی کے زیرِ انتظام کئی شہروں میں میری کریک ڈاؤن پالیسیوں کا حصہ بننا ہوگا۔ انہوں نے کہاہم ان کو ایک ایک کر کے سیدھا کریں گےاور یہاں موجود بعض افراد کے لیے یہ بڑا کام ہوگا۔ یہ بھی ایک جنگ ہے — اندرونی جنگ۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے ایک نیا فوجی کویِک ری ایکشن فورس قائم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے تاکہ شہری بدامنی پر قابو پایا جا سکے۔