واشنگٹن (جنگ نیوز) افغانستان کا بگرام ایئربیس، ٹرمپ کیوں اسے واپس لینا چاہتے ہیں؟ بگرام کا اسٹریٹیجک محلِ وقوع، چین کی سرحد سے صرف 800کلومیٹر کی دوری، امریکی طاقت کیلئے اہم، ماہرین کے مطابق بگرام پر قبضہ دوبارہ حاصل کرنا عملی طور پر ناممکن اور طالبان کی ساکھ کے لیے تباہ کن ہے۔ ہتھیاروں یا سرمایہ کاری کے بدلے مذاکرات ممکن، یہ مطالبہ اصل میں سودے بازی کا ہتھیار ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے بگرام ایئربیس کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے طالبان کو سخت پیغام دیا ہے کہ اگر یہ بیس امریکہ کو نہ ملا تو اس کے نتائج ہوں گے۔ بگرام ایئربیس اسٹریٹیجک لحاظ سے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ چین کی سرحد سے صرف 800 کلومیٹر دور واقع ہے اور امریکی اثرورسوخ کے لیے کلیدی کردار رکھتا ہے۔