• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر میں برسرا قتدار آنے نہیں دیں گے، عمر عبداللّٰہ

سرینگر (اے پی پی)بی جے پی کومقبوضہ کشمیر میں برسرا قتدار آنے نہیں دیں گے، یہ بات بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کی ۔ انہوں نے بی جے پی کے ریاستی وعدوں سے انحراف اور لداخ میں بدامنی کے پس منظر پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کبھی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو خطے میں اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں دے گی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست کی بحالی روک دی ہے اور نئی دہلی نے جموں، کشمیر اور لداخ کے عوام سے کیے گئے وعدوں سے انحراف کیا ہے۔ انہوں نے لداخی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے مودی حکومت پر جان بوجھ کر انہیں نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ نئی دہلی نے ہل کونسل کے انتخابات سے قبل لداخ کے عوام کو تحفظات دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں مکر گئی، بالکل اسی طرح جیسے جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے توڑے گئے۔
دنیا بھر سے سے مزید