• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، نکولاسرکوزی کو عدالت کی طرف سے پانچ سال سزا کے خلاف قدامت پسند حلقے سراپا احتجاج

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی سابق صدر نکولاسرکوزی کو ٹرابیونل کی طرف سے پانچ سال قید اور ایک لاکھ یورو جرمانہ کی سزا کے خلاف فرانس کے قدامت پسند حلقےسراپا احتجاج اس فیصلہ کی شدید مذمت اور اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سیاسی دباؤ میں کام کر رہی ہے۔بعض لیڈران نے مطالبہ کیا کہ صدر ایمانوئل میکرون سارکوزی کو باضابطہ بخشش دیں۔بائیں بازو کی جماعتوں نے فیصلے کو عدلیہ کی آزادی اور جوابدہی کا ثبوت قرار دیا، اور کہا کہ قانون کے تحت کوئی شخص بالا تر نہیں ہے۔معاملے نے فرانس میں سیاسی انصاف اور عدلیہ کے کردار پر ایک بڑا مباحثہ کھڑا کر دیا ہے، خاص طور پر اس بات پر کہ کیا اعلیٰ سیاسی شخصیات کو سزا دینا ممکن ہے یا عدلیہ کو سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید