• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا نے سکھوں کے قتل میں ملوث بشنوئی گروہ کو دہشت گرد قرار دیدیا

اوٹاوا/ کینیڈا (جنگ نیوز) کینیڈا نے بھارت کے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد گینگ قرار دے دیا۔ اس کارروائی کے تحت اب کینیڈا اس گینگ کے اثاثے ضبط اور اس ذمہ داران کو سزائیں دے سکے گا۔ اس گروہ پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔ گروہ کا سرغنہ لارنس بشنوئی ہے۔ بشنوئی گینگ کو دہشت گرد گروہ قرار دینے سے کینیڈا میں متعلقہ حکام کو ان کے اثاثے منجمد کرنے، فنڈز روکنے اور اس کے ارکان کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت سزائیں دینے کا اختیار مل گیا ہے۔ کینیڈا کے اس فیصلے کا اعلان وہاں کے وزیر عمومی سلامتی گیری گیری آفند سگری نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے کینیڈا کی بھارتی نژاد برادری میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید