کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا میں آج کل 18؍ سے 39؍ سال کی عمر کے کئی نوجوانوں کو یادداشت، توجہ اور فیصلے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، اور یہ مسئلہ حالیہ برسوں میں خاص طور پر نمایاں ہوا ہے۔ سائنس میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، 2013ء سے 2023ء کے درمیان وہ لوگ جنہوں نے یہ بتایا کہ وہ ’’یادداشت، ارتکاز یا فیصلہ کرنے میں سنجیدگی سے مشکل محسوس کرتے ہیں‘‘ کی تعداد تقریباً دوگنا ہو گئی ہے۔ 2023ء میں وہ شرح تقریباً 7؍ فیصد رکھی گئی، جو ایک دہائی پہلے تقریباً 5؍ فیصد تھی۔ اس اضافے کا سب سے زیادہ رجحان نوجوانوں میں دیکھا گیا، جہاں یہ شرح 5.1؍ فیصد سے بڑھ کر تقریباً 9.7؍ فیصد ہو گئی۔ یہ تحقیق سالانہ کال سروی پر مبنی ہے جو امریکی ریاستی محکمہ صحت اور سی ڈی سی کے تعاون سے کی جاتی ہے، اور اس میں اندازاً 45؍ لاکھ افراد نے حصہ لیا۔ محققین نے اپنی ریسرچ میں ایسے افراد کو شامل نہیں کیا جو ذہنی تناؤ (ڈپریشن) کا شکار تھے یا جن کا 2020ء میں ڈیٹا متاثر کن تبدیلیوں کی وجہ سے تبدیل ہوا ہے۔