• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ، 4 افراد کا پورا خاندان ہلاک

کیف(اے ایف پی) یوکرینی حکام کے مطابق روس کے ایک ڈرون حملے نے رات گئے ایک گاؤں کو نشانہ بنایا، جس میں دو کم عمر لڑکے اور ان کے والدین ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والی ماں جڑواں بچوں سے حاملہ تھی۔کل 65 ڈرونز یوکرین پر داغے گئے، جو روس کے روزانہ حملوں کا سلسلہ ہیں، تاہم بیشتر کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔ حکام کے مطابق منگل کے حملے میں شمال مشرقی صوبے سومی کے گاؤں چرنیچچینا میں ایک دو منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ایک جوڑا اور ان کے چار اور چھ سالہ بیٹے ہلاک ہوگئے۔علاقائی انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ماں جڑواں بچوں سے حاملہ تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید