لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اہل غزہ کی امداد کے لئےجانے والے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور شرکا کی گرفتاری،اہل غزہ پر دو سال سے جاری بربریت پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا، خطبات جمعہ میں اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم ،بربریت کو اجاگر کیا جائے گا،بعد نماز جمعہ ملک کے تمام چھوٹےبڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مظاہرے ہوں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور قافلے کے شرکا کی گرفتاری کھلی دہشت گردی ہے،اہل غزہ کو امداد پہنچانے والے افراد انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔