• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران کی بارہ دری کی بحالی،خوبصورتی میں اضافے کے احکامات جاری

لاہور(خصوصی رپورٹر) مغلیہ دور کے شاہکار، کامران کی بارہ دری کی بحالی اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیےاس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بارہ دری کا دورہ کیا جہاں ڈی جی پی ایچ اے لاہور منصور احمد نے بحالی و مرمت بارے تفصیلی پلان پر بریفنگ دی۔سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت کے مطابق بارہ دری کے احاطے میں ریسٹورنٹس، پکنک پوائنٹس اور باغات تعمیر کیے جائیں۔
لاہور سے مزید