لاہور( نیوزرپورٹر،خبر نگار) سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کی معاشی، سماجی اور دفاعی کامیابی نہ صرف چین کیلئے باعث فخر ہے بلکہ پورے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بھی ہے۔انکا کہنا تھا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں چین کا کردار نہایت قابلِ تحسین ہے۔