لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے جھنگ کا دورے کے موقع پر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 250 خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے موضع مگھیانہ کے 150 خاندانوں کو راشن اور کپڑے بھی تقسیم کیے گئے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں اور خود بھی سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورے کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کی بروقت اور شفاف مدد کی جا سکے ۔