• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کے نام پہلا عالمی ایدھی ایوارڈ

لاہور(پ ر) پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی خدمات انجام دینے والی تنظیم ʼاخوتʼ کے بانی، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو لندن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پہلے ʼایدھی ایوارڈʼ سے نواز دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں جنوبی ایشیائی فیسٹیول کے موقع پر پیش کیا گیا۔عالمی ایدھی ایوارڈ پاکستان کی عظیم ترین انسان دوست شخصیت عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن اور ورثے کو آگے بڑھانے کے لیے اس سال سے شروع کیا گیا ہے۔اس ایوارڈ کا اجراء فیصل ایدھی اور ایدھی خاندان کی باقاعدہ منظوری سے عمل میں لایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد عبدالستار ایدھی کے جذبہ خدمت کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے۔
لاہور سے مزید