• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبویؐ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژادمولانا قاری بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے،جنت البقیع میں تدفین

لاہور(خبرنگار ) مسجد نبویؐ میں 60سال سے زائد عرصہ تک بطور مدرس واستاذ قرآن مجید پڑہانے والے پاکستانی نژاد سعودی مولانا قاری بشیر احمد صدیق علالت بعد88سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے مولانا قاری بشیر احمد صدیقؒ کی نما زجنازہ مسجد نبویؐ میں بعد نماز مغرب آپؒ کے شاگرد مسجد نبویؐ کے ا مام و خطیب فضیلۃ الشیخ صلاح البدیر مدظلہ نے پڑھائی مولانا قاری بشیر احمد صدیق ؒ کو جنت البقیع میں دفن کردیاگیا، دریں اثناء مولانا قاری بشیر احمد صدیق کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا محمد بن سعید، مولانا مجیب الرحمن نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم خادم قرآن،سچے عاشق رسولﷺ،محافظ ختم نبوت اورعلم و عمل کے پیکرتھے۔
لاہور سے مزید