لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے لٹن روڈ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے آ ج سے ہفتہ یکجہتی فلسطین بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ اس ہفتے کے دوران لاہور بھر کے تمام اضلاع اور زونز میں غزہ فلسطین کیمپس لگائے جائیں گے۔