• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوندکاری کیخلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے،سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ) ۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 36واں اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان،انچارج نیشنل ہیلتھ ریسرچ کمپلیکس صائمہ ناز محسن،سیکشن آفیسرمحکمہ فنانس سہیل انجم و دیگرممبران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈازپیش کئے ۔
لاہور سے مزید