• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کا اجلاس، پرنس فہد اسپتال دالبندین کے بل پر غور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی صدارت میں ہوا جس میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی ، محمد صمد گورگیج ، غلام دستگیر بادینی ، میر زابد علی ریکی ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن شریک ہوئے اجلاس میں پرنس فہد اسپتال دالبندین کے بل 2025ء پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ بل کا مقصد دالبندین کے سرکاری اسپتال کو خودمختاری دینا ہے تاکہ اسپتال کی مؤثر نگرانی اور انتظام و انصرام کے ساتھ عوام کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے کہا کہ ہم بلوچستان کے ہر شہری کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور یہ بل اسی سلسلے کی کڑی ہے کمیٹی نے اپنی سفارشات دے دی ہیں اور طے کیا ہے کہ بل کو آئندہ اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پرنس فہد اسپتال دالبندین کا بل 2025ء بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے لئے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں انقلابی قدم ہے جو صوبائی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر شہری کو مساوی اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
کوئٹہ سے مزید