کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے امیر حافظ ادریس نے اسپتال جاکر کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ڈاکٹر ہارون ، میر شکر خان رئیسانی ، شاہ جہاں گرگناڑی ، نسیم آغا ، سید ببرک و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر حافظ ادریس نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی دشمن کا ایجنڈا ہے لیکن دشمن کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اسے یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔