• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان میں ساٹھویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2025-26 کے لیے جاری اخراجات پر مشتمل بجٹ تخمینہ زیر غور لایا گیامجوزہ اخراجات اور ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ان منصوبوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری، فیکلٹی کی ترقی، طلبہ سہولیات کی فراہمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیاوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ شفاف مالی نظم و نسق اور وسائل کے مؤثر استعمال کے بغیر تعلیمی ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی میں موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید