کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے دشت کے ٹیوب ویلوں کے پانی کو کہیں اور سپلائی کرنے کی سازش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشت میں جو ٹیوب ویلز لگائے گئے تھے اس کا مقصد سریاب کے علاقوں کو پانی فراہم کرنا تھا، مگر اب یہاں مین سریاب روڈ کی توڑ پھوڑ اور توسیع کے ساتھ اوور ہیڈ برجز کی تعمیر کی وجہ سے پانی کے پرانے پائپ لائنز کٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے سریاب کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، اب مصدقہ اطلاعات کے مطابق سریاب کی آبادی کو بائی پاس کر کے دشت کے ٹیوب ویلز کے پانیوں کو کہیں اور بیچنے کی سازش ہو رہی ہے جس کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے حکومت وقت اور خصوصا ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ دشت کے ٹیوب ویلوں کے پانی کو سریاب کے علاقے کے لئے مخصوص کئے جائیں جن کے لئے وہ ٹیوب ویلز لگائے گئے تھے۔