• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں پرتشدد میں ملوث کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر سید عبدالقیوم آغا نے کہا ہے کہ تاجروں پرتشدد اور حبس بےجا میں رکھنے والی ٹریڈنگ کمپنی کے مالک کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور رفیع اللہ آغا اور فرید داوی کا 22 اپریل 2024ء سے روکا ہوا سامان فوری ریلیز کیا جائے بصورت دیگر تنظیم احتجاج پر مجبور ہوگی یہ باتیں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ رفیع اللہ آغا اور فرید داوی کا قیمتی سامان جس میں گاڑیوں کے انجن اور پرزے شامل ہیں ڈیڑھ سال سے ایک کلیئرنگ ایجنٹ کی کمپنی کے پاس رکا ہوا ہے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود مذکورہ ایجنٹ جان بوجھ کر ضروری دستاویزات فراہم نہیں کررہاچند روز قبل تاجر اپنے قانونی حق کے تحت سامان ریلیز کرانے کیلئے گئے تو پرائیویٹ گارڈز کے ہمراہ مذکورہ شخص نے تاجروں کو نہ صرف یرغمال بناکر حبس بے جا میں رکھا بلکہ ان پر تشدد بھی کیا جس کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سامان فوری ریلیز کیا جائے کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید