کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ مین ہونے والے خود کش حملے میں مسلم اتحاد کالونی کے حاجی نور محمد بڑیچ ان کے جوان سالہ صاحبزادے صابر خان بڑیچ اور پنج فٹی کے اسد اللہ اور ان کے جوان سالہ بیٹے جواد خان کی شہادت کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔