• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان اکیڈیمی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بولان اکیڈیمی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس اکیڈیمی کے چیئرمین مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی قیادت میں الفلاح ہاؤس میں ہوا جس میں ڈائریکٹر اکیڈیمی عبدالمتین اخونزادہ ، ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد فاروق کاکڑ ، جمیل احمد کرد ، فرید بگٹی اور محمد عثمان کاکڑ شریک ہوئے جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سینئر ممبر نثار موسیٰ دشتی اور عبدالنعیم رند خصوصی طور پر شریک ہوئے اجلاس میں اکیڈیمی کے تحت منظم و مربوط انداز میں کام کرنے کے حوالے سے بحث و مباحثہ کیا گیا اجلاس میں اکیڈیمی کے گیارہ بنیادی و تاسیسی مقاصد و اہداف کے لئے مرحلہ وار ورکنگ شروع اور 25 اکتوبر کو اکیڈمی کی تاسیسی و تعارفی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا۔
کوئٹہ سے مزید