کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن ویلفیئر ہادیہ نواز بہرانی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، بلوچستان ویمن رائٹس ایسوسی ایشن خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبرواولڈ ہوم میں بلوچستان ویمن رائٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا نصف سے زائد ہیں ان کی شرکت کے بغیرترقی کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے اس ضمن میں مختلف منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں جن سے صوبے کی خواتین مستفید ہورہی ہیں تقریب کے اختتام پرپارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن ویلفیئر نے نو مقرر ممبران میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کئے۔