• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پریس کلب پر حملہ اورصحافیوں پر تشددقابل مذمت ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی یو جے کے صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ،کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری ایوب ترین ، نائب صدر افضل مغل ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری بلال اعوان ، جوائنٹ سیکرٹری عطیہ اکرم ، فنانس سیکرٹری سید گلزار شاہ اور مجلس عاملہ کے ارکان نے اسلام آباد پریس کلب پر پولیس دھاوا اور صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ایک بیان میں انہوں نے افسوسناک واقعے کو آزادی صحافت پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات جبر کی عکاسی کرتے ہیں جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صحافی برادری کو ریاستی اداروں کی جانب سے اس قدر سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے اسلام آباد میں پریس کلب کو نشانہ بنانا خطرناک رجحان ہے ایک طرف حکومت آزادی صحافت کے تحفظ کے بلند بانگ دعوے کرتی ہے اور دوسری جانب انہی اداروں کے اہلکار میڈیا کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پریس کلب ملک بھر کے صحافیوں کا گھر ہےاس پر حملہ تمام صحافی برادری پر حملہ بلکہ صحافت کی اجتماعی آواز کو دبانے کی کوشش ہے انہوں نے حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا اورکہاکہ اگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید