• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دباؤ کے بعد یورپ اب روس سے کتنا تیل و گیس خرید رہا ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی دباؤ کے بعد یورپ اب روس سے کتنا تیل اور گیس خرید رہا ہے؟ 2021 میں یورپی یونین 45 فیصد گیس اور 27 فیصد تیل روس سے لے رہا تھا۔ 2024 تک انحصار کم ہو کر گیس 19 فیصد اور تیل صرف 3 فیصد رہ گیا۔ ہنگری اور سلوواکیہ بدستور دروژبا پائپ لائن سے روسی توانائی حاصل کر رہے ہیں ۔ چین، بھارت اور ترکی روسی توانائی کے سب سے بڑے خریدار بن گئے۔ اگست 2025 میں یورپی ممالک نے اب بھی روسی ایندھن پر 1.15 ارب یورو خرچ کیے جن میں سب سے زیادہ خریدار ہنگری، سلوواکیہ اور فرانس تھے جبکہ امریکہ، ناروے اور دیگر ممالک سے گیس کی درآمدات بڑھا کر کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ یورپ نے روسی نکل، لوہا اور اسٹیل کی درآمدات تو کم کر دی ہیں لیکن کھاد کی خریداری 20 فیصد بڑھ گئی ہے، جس پر یورپی کمیشن محصولات لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس دوران چین، بھارت اور ترکی روسی توانائی کے سب سے بڑے خریدار بن کر ابھرے ہیں، جبکہ یورپی یونین اب بھی چوتھے نمبر پر ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید