• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ زراعت و ماحولیات کو سموگ ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت سموگ کنٹرول بارے ایگریکلچر ہاؤس ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خاں لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کے علاوہ محکمہ تحفظ ماحول و موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔وزیر زراعت نے کہا کہ محکمہ زراعت اور محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں سموگ ایکشن پلان پر من و عن عمل یقینی بنائیں دونوں محکمے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنائیں اور سموگ کے خاتمہ کی مہم کی سرگرمیوں میں تیزی لائیں سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت آگاہی مہم کے لیے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جائیں اور دونوں محکمے مشترکہ تعاون سے سموگ کنٹرول روم قائم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت 4 ہزار سے زائد سپر سیڈرز کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ دھان کے باقیات کو لگائی جانے والی آگ کی مانیٹرنگ سیٹلائٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
ملتان سے مزید