• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر ڈرائیوروں کی گرفتاری نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ملک رمضان اعوان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹاور مسلم لیگ (ن) کے رہنما وقاص فرید قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں کے چالان اور گرفتاری پر برہمی کا اظہار اور پولیس کو اس اقدام سے روکنا خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ اس پر عملدرآمد بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے،پولیس اہلکاروں کو اس ہدایت پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، ورنہ حکومت کی ساکھ متاثر ہو گی، انہوں نے تجویز دی کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے افرادکو بھی ہیلمٹ کی چھوٹ دی جائے کیوں کہ ان کی نظرکمزور ہوتی ہے۔
ملتان سے مزید