• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 80 ہزار سے ایک لاکھ تک جعلی ڈاکٹر سرگرم ہیں، پی ایم ڈی سی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ علاج کی غرض سے کسی بھی ڈاکٹر کے پاس جاتے وقت اس کا رجسٹریشن نمبر لازماً چیک کریں اور غیر مستند افراد سے ہر صورت گریز کریں، ڈاکٹر کا رجسٹریشن نمبر پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر فوری طور پر چیک کیا جا سکتا ہے، پی ایم ڈی سی کے ایک عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں 80 ہزار سے ایک لاکھ کے قریب جعلی ڈاکٹر سرگرم ہیں، جن میں اکثریت پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھتی ہے،ان کے مطابق عوام کم قیمت علاج، چمک دمک والے کلینکس اور فوری آرام کے جھانسے میں آ کر اپنی صحت کو شدید خطرے میں ڈال دیتے ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی متعدد کارروائیوں کے باوجود جعلی ڈاکٹروں کا نیٹ ورک بدستور فعال ہے۔ ذرائع کے مطابق ان میں زیادہ تر افراد میٹرک یا اس سے کم تعلیم یافتہ ہیںجب کہ کچھ پرائیویٹ یا غیر مصدقہ سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہیں، دوسری جانبشہریوں نے ارباباختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عوام کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید