ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد شعبان کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد شاہد کی عبوری ضمانت خارج کر نے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد آصف کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ندیم اکبر کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظور کر نے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فدا حسین کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظورکر نے کا حکم دیا ہے جب کہ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد آصف کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔