ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 19مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد فیضان سے ڈاکو10ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں قسور سے ڈاکو نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں رانا ساحل سے ڈاکوموٹرسائیکل اورنقدی چھین کر لے گئے جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں محمد سلیم کی موٹرسائیکل، چہلیک کے علاقے میں محمد رفیق کے25ہزار روپے،علی رحمان کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں رمضان کی بکریاں، ذیشان اکرم کے موبائل فونز، شہزاد سلیم کے کاٹن انجن آئل، قطب پور کے علاقے میں غلام عباس کا موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے میں منور اکرم کی کوائل، عون کا موبائل فون، گلگشت کے علاقے میں برہان کا گھریلوسامان، بی زیڈ کے علاقے میں ابراہیم کا موبائل فون اور فاروق کا سامان، صدر کے علاقے میں شہباز کی موٹرسائیکل، قادر پورراں کے علاقے میں خالد کا سامان، اشفاق کی موٹرسائیکل اور سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ناظم حسین کا گیس میٹر چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔