• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق چائنا چوک مظفرگڑھ روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں 3افراد 60سالہ بشیر احمد ولد نور محمد، 50 سالہ منظوراں بی بی زوجہ منظور اور 35 سالہ کوثر بی بی زوجہ نذیر زخمی ہوگئیں، جب کہ دوسری جانب مظفرگڑھ روڈہی پر اے پی وی کا ٹائر پھٹنے سے خالی آئل ٹینکر سے تصادم ہوا ،حادثے کے وقت گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جو زخمی ہو گئے ، زخمی ہونے والوں میں 42 سالہ تحمینہ بی بی زوجہ افضل، 55 سالہ عتیق بھٹو ولد اللہ دتہ، 59 سالہ نور محمد ولد اللہ وسایا ، 7 سالہ خدیجہ بی بی دختر افضل اور ایک23 سالہ نوجوان شامل ہیں۔
ملتان سے مزید