• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیشان شبیر کے قاتلوں کی گرفتاری اور سزائیں ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے پولیس کے ہاتھوں مبینہ قتل اور وحدت کالونی ملتان میں انتظامیہ کی طرف سے دیوار کھڑی کر کے لوگوں کا راستہ بند کرنے کے خلاف احتجاجی اجلاس سے ملک جاوید علی ڈوگر، شیخ جمشید حیات، ملک عدنان احمد، صفدر سرسانہ سیال، سید اطہر شاہ بخاری، سید ریاض الحسن گیلانی، رانا معراج خالد، محبوب سندیلہ،نفیس انصاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قاتلوں کی گرفتاری اور سزائیں ملنے تک ہڑتال و احتجاج جاری رکھیں گے، اجلاس میں وحدت کالونی میں شارع عام کا راستہ انتظامیہ کی طرف سے دیوار بنا کر بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دیوار کی تعمیر غیر قانونی ہے اور اسے کسی طور برداشت نہیں کریں گے۔
ملتان سے مزید