ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کا اجلاس زیرصدارت صدر رانا ارشاد احمد منعقد ہواجس میں مارکیٹ کے تاجران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا ارشاد احمد نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کی ،انہوں نے کہا کہ یہ تقرری ملکی دفاع، استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔