ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اولیا کے دل گھنٹہ گھر چوک پر جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوئوں کی دلیرانہ واردات نے ملتان پولیس کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا، ڈاکو سیکڑوں افراد کی موجودگی میں ڈرائی فروٹ اور پرچون کے حوالے سے شہر کی سب سے بڑی دکان کو بلا خوف و خطر لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے روٹین کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے روایتی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ وقوعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آنے کے بعد شہر میں امن و امان کا دعویٰ کرنے والے پولیس افسران کی کارکردگی پر اک نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے۔