• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے عبدالمالک سے نقدی چھین لی، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میںمحسن کی موٹر سائیکل جب کہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں حنظلہ کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے زبیدہ سے سونے کی بالیاں چھین لیں، نیو ملتان کے علاقہ سے عدنان کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں عدنان کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں صبیحہ کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ صدر کے علاقہ میں نسرین بی بی کے گھر سے سامان چوری ہوگیا،تھانہ الپہ کے علاقہ میں اسحاق سے موبائل فون اورنقدی چھین لی گئی، قادرپورراں کے علاقہ میں مختار کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ میں اقبال کے مویشی چوری ہوگئے،تھانہ راجہ رام کے علاقہ میںقدیر کے گھر سے زیورات چوری ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں جیند کا موبائل فون چوری ہوگیا، چہلیک کے علاقہ میں ارشاد کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں شاہد کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں عثمان کا موبائل فون چوری ہوگیا جبکہ ممتاز آباد کے علاقہ میں یونس کی نقدی چوری ہو گئی۔
ملتان سے مزید