• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تاکائچی کو نیا رہنما منتخب کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تاکائچی کو نیا رہنما منتخب کر لیا۔ 15اکتوبر کو ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کا امکان ہے، ان کی پارٹی اکثریت کھو چکی، اپوزیشن سے تعاون کے بغیر حکومت بنانا مشکل ہوگی۔ جاپان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے سابق وزیرِ اقتصادی سلامتی سانائے تاکائچی کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، جو پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کی اہل امیدوار ہوں گی۔ 64 سالہ تاکائچی نے سابق وزیرِاعظم جونی چیرو کوئزومی کے بیٹے شنجیرو کوئزومی کو رن آف ووٹ میں شکست دی۔ اگر وہ وزیرِاعظم منتخب ہو جاتی ہیں تو انہیں عمر رسیدہ آبادی، معاشی کمزوری، جغرافیائی کشیدگی اور امیگریشن سے متعلق خدشات جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایل ڈی پی، جو اب پارلیمنٹ میں اکثریت کھو چکی ہے، حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد بڑھانے کی کوشش کرے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید