مانچسٹر (اے ایف پی) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں جمعرات کو ایک یہودی عبادت خانے کے باہر گاڑی اور چاقو کے حملے میں2افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔یہ واقعہ شمال مغربی شہر مانچسٹر میں یہودی برادری کے مذہبی تہوار "یوم کپور" کے موقع پر پیش آیا۔