• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر صہیونی جارحیت میں مزید شدت، 77 فلسطینی شہید، ٹرمپ کا حماس کو پھر الٹی میٹم

کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ پر صہیونی جارحیت میں مزید شدت آئی، 77فلسطینی شہیدکردئیے گئے، لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر، امدادی ٹیمیں اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث نہ پہنچ سکیں، گھروں سے بے دخل شہری فضائی حملوں اور ڈرونز کا نشانہ،ٹرمپ کا حماس کوپھر الٹی میٹم، وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہصدر غزہ منصوبے پر ریڈ لائن کھینچیں گے،حماس جواب دے، ورنہ نتائج بھگتے، منصوبے میں ٹونی بلیئر شمولیت پر خطے میں تشویش پائی جاتی ہے۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں مزید شدت آ گئی ہے، جہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں کم از کم 77فلسطینی شہید اور 222زخمی ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر دو سالہ جنگ میں شہادتوں کی تعداد 66,225اور زخمیوں کی تعداد 168,938تک پہنچ گئی ہے۔ متعدد لاشیں اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں کیونکہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس عملہ اسرائیلی فائرنگ اور پابندیوں کے باعث متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پا رہا۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو اپنے غزہ منصوبے پر تین سے چار دن کے اندر جواب دینے کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر منصوبہ قبول نہ کیا گیا تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اس معاملے پر "ریڈ لائن" کھینچنے کے لیے تیار ہیں۔غزہ شہر میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے دوران مکینوں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید