واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکا میں اسرائیل کی دہائیوں پرانی دو طرفہ حمایت کمزورپڑ گئی ہے۔امریکا میں 60فیصدیہودی برادری کی رائے ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔40فیصد نے سروے میں اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ عوامی رائے میں بڑی تبدیلی، 48 فیصد شرکا کی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مخالفت کی۔دی واشنگٹن پوسٹ ایک نئے سروے کے مطابق امریکا میں یہودی برادری کی اکثریت60فیصد سے زیادہ کاکہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کر رہا ہے، جبکہ تقریباً 40 فیصد نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔ 48 فیصد شرکا نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کی مخالفت کی۔یہ نتائج اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکا میں اسرائیل کے بارے میں عوامی رائے — جہاں اسے دہائیوں سے مضبوط دو طرفہ (ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں) حمایت حاصل رہی ہے — غزہ جنگ کے بعد کمزور پڑ رہی ہے۔