• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا کثیر الاشاعت اخبار اب 50 زبانوں میں پڑھا جا سکے گا

کراچی (اسد ابن حسن) ایک طرف تو دنیا بھر میں اخباروں کی اشاعت بند ہو رہی ہے تو دوسری طرف سعودی عرب کے کثیر الاشاعت اخبار "عرب نیوز" نے اپنے انگریزی ایڈیشن کو 50 مختلف زبانوں میں ترجمعہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے مذکورہ اخبار کی اشاعت کی 50ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر اخبار کی انتظامیہ نے انکشاف کیا کہ عرب نیوز انگریزی کے علاوہ ارٹیفیشل انٹیلی جنس اسپیچ اینڈ ٹرانسلیشن ٹیکنالوجی کمپنی CAMB.AI کے اشتراک سے اخبار کو 50 زبانوں میں ترجمعہ کیا کریگی جس سے چھ ارب سے زائد افراد یعنی دنیا کی 80فیصد آبادی مستفید ہو سکے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید