• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوٹیلا کی آخری کشتی پر بھی اسرائیلی قبضہ بمباری میں 72 فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کا ٹرمپ منصوبے پر مشروط جواب، فلوٹیلا کی آخری کشتی پر بھی اسرائیلی قبضہ، بمباری میں 72 فلسطینی شہید، گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی "Marinette" اشدود بندرگاہ منتقل، 450 ارکان زیر حراست، غزہ میں شہریوں کو آخری موقع دے کر نکلنے کی وارننگ دے دی گئی۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت آ گئی ہے اور صرف جمعہ کے دن سے اب تک کم از کم 72 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 42 افراد غزہ شہر میں مارے گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق محصور شہر پر اسرائیلی فوج ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز گاڑیوں کے ذریعے پورے محلوں کو زمین بوس کر رہی ہے، اس سے قبل شہریوں کو ’’آخری موقع‘‘ دے کر نکلنے کی وارننگ دی گئی تھی۔ ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک لیا ہے اور آخری کشتی "Marinette" کو بھی اشدود بندرگاہ منتقل کر کے تقریباً 450 کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید