فرینکفرٹ (اے ایف پی ) جرمنی کے شہر میونخ کے ایئرپورٹ پر ڈرونز کی موجودگی کے باعث دوسری بار فضائی آپریشن معطل ہوا، جس سے ساڑھے چھ ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔ ہفتہ کی صبح پروازیں جزوی طور پر بحال ہو گئیں تاہم تاخیر اور 170 پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کی گئی۔ پولیس کے مطابق دو ڈرون رن ویز کے قریب دیکھے گئے لیکن شناخت نہ ہو سکی۔ حکام نے اسے یورپ میں بڑھتے ڈرون خطرات کا "سنگین انتباہ" قرار دیا ہے۔