• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راچڈیل اسکینڈل، 7 ایشیائی افراد کو جنسی جرائم پر 35 سال تک قید

لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے شہر راچڈیل میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے ایک بڑے اسکینڈل میں سات جنوبی ایشیائی نژاد افراد کو 12 سے 35سال قید کی سزا سنائی گئی، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2001سے 2006تک کم از کم دو سفید فام نو عمر لڑکیوں کو پھانس کر ان کے ساتھ بار بار زیادتی کی اور انہیں "جنسی غلام" بنایا۔اب تک 32مجرموں کو سزا مل چکی ،دائیں بازو نے معاملے کو امیگریشن مخالف مہم میں شامل کیا۔ عدالت میں متاثرہ لڑکیوں کی گواہی پر تمام ملزمان مجرم ثابت ہوئے، جب کہ جج نے کہا کہ یہ لڑکیاں انتہائی کمزور اور حکام کی غفلت کا شکار تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید