• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے افغانستان میں 84 کھرب روپے ضائع یا غلط استعمال ہوئے، رپورٹ

تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک)خصوصی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان کی تعمیر نو (SIGAR) کی حتمی رپورٹ کے مطابق امریکی سرمایہ کاری میں تقریباً 30 ارب ڈالر(84کھرب پاکستانی روپے) ضائع، چوری یا غلط طریقے سے استعمال ہوئے۔ 2002 سے 2021 تک 1,327 واقعات میں بدعنوانی، فراڈ اور ضیاع کا ریکارڈ سامنے آیا، جس میں زیادہ تر رقم ضائع شدہ مالیات کے طور پر درج کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا مقصد افغانستان میں استحکام اور جمہوریت لانا تھا، لیکن 145 ارب ڈالر کی ریاستی تعمیر کے منصوبے کے باوجود نتائج محدود اور نازک رہے۔ امریکی فیصلےجن میں کرپٹ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے مقامی طاقتور افراد کے ساتھ اتحاد شامل تھا، نے مزاحمت کو تقویت دی اور مشن کی ناکامی میں کردار ادا کیا۔افغانستان کی اقتصادی اور سماجی حالت بہتر بنانے کی کوششیں بھی دیرپا اثرات چھوڑنے میں ناکام رہیں۔

اہم خبریں سے مزید