• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت روس دفاعی تعاون نئی سطح پر، اسپیئر پارٹس کی مشترکہ تیاری کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت روس دفاعی تعاون نئی سطح پر، اسپیئر پارٹس کی مشترکہ تیاری کا اعلان، جدید دفاعی پلیٹ فارمز میں شراکت بڑھانے پر زور، اہم معدنیات اور ریئر ارتھ عناصر کی تلاش، پراسیسنگ اور ریفائننگ کی جائیگی۔ روس کی جانب سے بھارت کو ایندھن کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبے قائم کیے جائیں گے، مودی اور پیوٹن نے مشترکہ بیان میں دفاعی اور عسکری تکنیکی تعاون کو نئی سمت دینے کا اعلان کیا۔ نئی دہلی میں مذاکرات کے بعد جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک بھارت میں روسی ہتھیاروں اور آلات کے اسپیئر پارٹس، پرزہ جات اور دیگر مصنوعات کی مشترکہ تیاری کے لیے مشترکہ منصوبے قائم کریں گے، جہاں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی روس کی جانب سے کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید