• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر فورس کے دستہ کو دیکھ کر شائقین نے جہاز گرانے کے اشارے کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کی افتتاحی تقریب میں دستوں کے مارچ پاسٹ کے دوران جب پاکستان آرمی اور ائیر فورس کا دستہ سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گذرا تو پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا،تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا پر وقار استقبال کیا، اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے ہاتھ لہرا یا،پاکستان ائیر فورس کے دستہ کو دیکھ شائقین نے ہاتھ کے اشاروں سے جہاز گرانے کے مناظر پیش کر کے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میںفضائی شاہینوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید