• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت مخالفت کے باوجود پاکستان آئیڈل میں قدم رکھا، حرا قیصر

کراچی (محمد ناصر)حرا قیصر نے کہا ہے کہسخت مخالفت کے باوجود پاکستان آئیڈل میں قدم رکھا، ”پاکستان آئیڈل“صرف گلوکاری کا مقابلہ نہیں بلکہ اُبھرتے ہوئے فنکاروں کے خوابوں کو حقیقت سے جوڑنے کا ایک دروازہ بھی ہے۔ انہی خوابوں کو آنکھوں میں بسائے فیصل آباد کی باصلاحیت گلوکارہ حرا قیصر بھی اب ٹاپ 16 میں جگہ بنا کر ملک بھر کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ صدیق اکبر ٹاؤن کے ایک کرائے کے گھر میں رہنے والی حرا کو ابتدا میں اپنے ہی خاندان کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔”جنگ“ اور ”جیونیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بھائی اور شوہر کو بڑی مشکل سے راضی کیا، مگر لاہور میں آڈیشن دیتے ہی قسمت نے ان کیلئے کامیابی کے دروازے کھول دیئے۔ شوہر، بہن اور بھائی نے پیسے جمع کرکے اسے کراچی بجھوایا اور وہیں سے اس کی موسیقی کا سفر نئی سمت پکڑ گیا۔لاہور آڈیشن میں ایک شاندار گانے نے نا صرف ججز کو متاثر کیا بلکہ اس ایپی سوڈ کا آخری ”گولڈن مائیک“بھی ملا۔ حرا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا مجھے ”گولڈن مائیک“ملے گا، لیکن اس میں خدا تعالیٰ کا خاص کرم تھا۔ اسی پرفارمنس نے مجھے ٹاپ 16 میں پہنچا دیا۔
اہم خبریں سے مزید