کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی کمپنی اسرائیل ویپن انڈسٹریز (IWI) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 کے آغاز میں بھارت کو 40 ہزار لائٹ مشین گنز (LMGs) کی پہلی کھیپ فراہم کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کے سی ای او شوکی شوارٹز نے بتایا کہ تمام ٹیسٹ، ٹرائلز اور حکومتی منظوری مکمل ہو چکی ہے اور پیداوار کا لائسنس بھی مل گیا ہے۔IWI بھارت کو 1,70,000 جدید CQB کاربینز فراہم کرنے کے معاہدے کے بھی قریب ہے، جس میں بھارت فورج بنیادی بولی دہندہ ہے، جبکہ 40 فیصد کاربینز PLR سسٹمز (ادانی گروپ اور IWI کا مشترکہ ادارہ) فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ، بھارت آر بیل (Arbel) ٹیکنالوجی—دنیا کا پہلا کمپیوٹرائزڈ ویپن سسٹم جو خودکار طور پر درست نشانہ طے کرتا ہے—کو اپنے چھوٹے ہتھیاروں میں شامل کرنے کے منصوبے پر بھی غور کر رہا ہے۔